18 اگست 2025 - 16:16
صیہونی حکومت کی توسیع پسندی خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: ترجمان وزارتِ خارجہ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت کی توسیع پسندی کو لگام نہ دی گئی تو خطے میں جنگ و کشمکش کا سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے صیہونی حکومت کو خطے کے امن و استحکام کے لیے بنیادی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج خطے کے ممالک پہلے سے کہیں زیادہ اس ناجائز حکومت کی توسیع پسند فطرت سے ہوشیار ہوچکے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے وزیراعظم نتن یاہو کے "گریٹر اسرائیل" کے دعوے کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں عرب اور اسلامی ممالک کے بڑے حصے کو شامل کیا گیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی استعماری فطرت میں کسی حد و قیود کی پابند نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اگر اس غیرقانونی حکومت کے توسیع پسند منصوبوں کو روکا نہ گیا تو پورا خطہ ہمیشہ کے لیے ختم نہ ہونے والی جنگوں کا شکار ہو جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے 19 اگست 1953 کے اس تاریخی واقعے کا بھی ذکر کیا، جب برطانیہ اور امریکا کی سازش کے تحت ایران میں فوجی بغاوت کے ذریعے عوامی حکومت کو گرایا گیا اور کئی دہائیوں تک آمریت مسلط رہی، جو بالآخر اسلامی انقلاب کی کامیابی پر ختم ہوئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha